گزشتہ روز والنٹئیر فورس پاکستان کے تعاون سے پاکستان فرسٹ موومنٹ کے تحت اسلام آباد میں یوتھ آل پارٹیز کانفرنس “قومی ترقی کے لئے قومی یکجہتی” کے موضوع سے انعقاد کیا گیا

خبر شامل کرتے ہیں میرپورآزادکشمیر سےگزشتہ روز والنٹئیر فورس پاکستان کے تعاون سے پاکستان فرسٹ موومنٹ کے تحت اسلام آباد میں یوتھ آل پارٹیز کانفرنس “قومی ترقی کے لئے قومی یکجہتی” کے موضوع سے انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کی صدارت صدر وی ایف پی عثمان رضا جولاہا نے کی۔ یوتھ اے پی سی کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان، ترجمان پنجاب حکومت سیمابیہ عارف، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے پاکستان فرخ ڈال، آسیہ اندرابی کے پوتے ڈاکٹر مجاہد گیلانی، کشمیری ایکٹوسٹ سندس ملک اور طہ منیب سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آن کشمیر سٹیج پر موجود تھے۔ کانفرنس میں تمام صوبوں کے سماجی، مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے 70 سے زائد نوجوان رہنماؤں نے یک نکاتی ایجنڈا “سب سے پہلے پاکستان” پر کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے مرکزی منتظمین محمد ذیشان، وقاص گجر اور امتیاز مقصود کا اس کانفرنس کے انعقاد میں اہم رول تھا۔ اس طرح کی مزید اے پی سی پاکستان کے مختلف شہروں پشاور، فیصل آباد، لاہور اور گلگت بلتستان میں ہوں گی۔ اس تقریب میں محمد فاروق، شہزاد خان، شہیر سیالوی، عبیداللہ، طہ منیب، سندس ملک، عابد غوری، عبدالقادر، نمل چودھری، افضل خان، ریحان، ماہا ارشد اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کی۔رپورٹ عامر عدیل گیلانی عالمگیر نیوز میرپورآزادکشمیر

اپنا تبصرہ بھیجیں