پنڈدادن خان/ صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے

پنڈدادن خان/ صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے
پنڈدادن خان/ ہسپتال آنے والے مریضوں کو ڈیوٹی ڈاکٹر کولیفائیڈ ڈسپنسر چیک اپ کریں گے اس سلسلہ میں ہدایات واضع ہیں
پنڈدادن خان/ صحافیوں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دودہ
پنڈدادن خان نیر اعوان/ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں کی نشاندہی پر سول ہسپتال پنڈدادن خان کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ڈی سی جہلم کی واضع ہدایات ہیں کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اے سی پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال آنے والے مریضوں کو ڈیوٹی ڈاکٹر یا کولیفائیڈ ڈسپنسر ہی چیک کریں گے گزشتہ روز صحافیوں کے وفد نے اے سی پنڈدادن خان سے ملاقات میں اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلائی تھی کہ ہسپتال بلڈ پریشر یا انجکشن لگوانے کیلئے آنے والے مریضوں کو کلاس فور ملازم چیک کرتے ہیں اس اہم مسئلہ کافوری نوٹس لیا جائے جس پر آج اے سی پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا نے سول ہسپتال کا وزٹ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی ملک انکے ساتھ موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں