بہاولنگر تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی شاندار کاروائی، مغویہ حاجرہ بی بی 48 گھنٹے کے قلیل وقت میں پتوکی سے بحفاظت بازیاب،ملزمان گرفتار۔

بہاولنگر تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی شاندار کاروائی، مغویہ حاجرہ بی بی 48 گھنٹے کے قلیل وقت میں پتوکی سے بحفاظت بازیاب،ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں میں مدعی اللہ دتہ نے اپنی ہمشیرہ حاجرہ بی بی کو گھر سے زبردستی اغواء کرنے والے ملزمان محمد سہیل اور محمد وقاص کے خلاف اغواء کی FIR درج کروائی۔پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے مغویہ اور ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں فضل عباس کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔محمد شفیق اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے مغویہ اور ملزمان کا سراغ لگا لیا۔پولیس ٹیم نے 48 گھنٹے کے قلیل وقت میں ملزمان کو پتوکی سے گرفتار کر کے مغویہ حاجرہ بی بی بعمری 17/18 سالہ کو بحفاظت بازیاب کر وا کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کاتحفظ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ بہاولنگر پولیس میدان عمل میں ہر وقت سر گرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں