یوسی قصبہ کے نواحی گاؤں سب ایل ہیلتھ سنٹر انور پور میں فری آئی کیمپ لگایا گیا

یوسی قصبہ کے نواحی گاؤں سب ایل ہیلتھ سنٹر انور پور میں فری آئی کیمپ لگایا گیا اس کیمپ کی مالی معاونت قصبہ کریالی کی معروف سماجی شخصیت طارق محمود یوکے اور سسٹر طارق محمود زاہدہ بی بی یو کے نے کی یہ کیمپ زیرنگرانی صوبیدار محمد رفیع ریٹائرڈ چوہدری افتخار حسین سابق چیئرمین یوسی بھاگ نگر اور مرزا اظہر محمود چوہدری بشیر احمد سابق کونسلر نور پور یوسی قصبہ کریالی محمد ظہور چوہدری جنرل سیکرٹری انجمن بہبود مریضاں رجسٹر سراۓ لمگیر لگایا گیا انور پور کی تمام نوجوان اور بزرگ شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور مریضوں کی خدمت کی یہ کیمپ صبح 9 بجے ٹھیک شروع ہوگیا اور رات دس بجے کا تک کام جاری رہا اس میں تقریبا 500 مریضوں کو چیک کیا گیا اور پچاس مریضوں کی آنکھیں بنائی گئیں اس کیمپ میں فری چیک اپ کیا گیا جن مریضوں کو آنکھ کی عینک لگ سکتی تھی وہ لگائی گئی اور تمام چیک اپ اور ہر طرح کی سروس فری دی گی انور پور کے تمام لوگوں نے بھرپور میزبانی کی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا مہمانوں میں چودھری تنویر حسین فیض پور چوہدری اصغر بہنوڑہ شمعون مرزا پریزیڈنٹ انجمن بہبودی مریضاں رجسٹر سرائے عالمگیر نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں