رحیم یارخان کے نواحی علاقے آباد پور میں سیوریج سسٹم ناکارہ اور تباہ ہو گیا۔

رحیم یارخان کے نواحی علاقے آباد پور میں سیوریج سسٹم ناکارہ اور تباہ ہو گیا۔مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع۔
رحیم یارخان کے نواحی علاقے آباد پور میں سیوریج سسٹم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ اور تباہ ہو گیا۔جس کی وجہ سے گندہ اور الودہ گٹروں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہو گیا ہے۔جس کی بدبو اور تعفن سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا۔نمازیوں کو مسجد نماز کے لئے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے آباد پور میں سیوریج سسٹم کو صاف کرانے کا مطالبہ کیا ہے

آباد پور کے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 سال پہلے بننے والی سیوریج مقامی انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے۔گٹروں کا گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ہے۔جس کی وجہ سے آمد و رفت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اور کاروبار ختم ہو گئے ہیں۔کیونکہ بازاروں اور گلیوں میں پانی جمع ہے۔گاہک گندگی کی وجہ سے بازاروں کا رخ ہی نہیں کرتے۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے اپیل کی ہے کہ آباد پور سیوریج کے مسلے کو فوری حل کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں