وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے۔ کہ وطن عزیز کی حفاظت کے دوران شہادت ک

وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے۔ کہ وطن عزیز کی حفاظت کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کرنا اللہ پاک کی طرف عظیم تحفہ ہے۔ اپنی دھرتی کیلئے شہادت دینے والے اور ان کے خاندان ہمارے لئے قیمتی اثاثے ہیں۔ جسے ہر صورت عزت و احترام دیا جائے گا۔ انکی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی۔ شہید ہونے والے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وہ ضلع مردان کے علاقے دڑہ لوند خوڑ ( تحصیل تخت بھائی )میں لائن اف کنٹرول باکسر سیکٹر کے مقام پر بھارتی افواج کی اشتغال انگیر فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک ارمی کے 35سالہ نائک شاہ جھان کے سوگوار گھرانے سے تعزیت کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے۔ انھوں نے اس موقع پر فاتحہ پڑھی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی۔ اور انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں حراج عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء پبلک سیفٹی کمیشن ضلع مردان کے سابق چیئرمین انجینئر عادل نواز خان سوگوار خاندان کے افراد۔ علاقے کے مشران شہید ہونے والے نائک شاہ جھان کے دو بھائی قاری انور شاہ ۔قاری غالب شاہ۔ ان کے ساتھ پیٹی بند ساتھی خولدار سید احمد خان۔ خوالدار نصرواللہ خان۔ سپاہی ارشد خان کے علاوہ 6سالہ کمسن بیٹا عبداللہ اور 3 سالہ کمسن بیٹی مسماة عنابیہ بھی موجود تھیں۔
انھوں بچوں سے پیار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کو تسلی دی۔ کہ ھم اپ کے غم و دکھ درد میں برابر شریک ہیں۔ اپ کو ہر گز اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ بعد میں انھوں نے شہید کے مزار پر قومی پرچم لگا کر قران خوانی کی۔ اور دعائے معفرت مانگتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہید کا تعلق انتہائی غریب خاندان اور پسماندہ علاقے سے ہ

اپنا تبصرہ بھیجیں