ناقص تفتیش پر ایک اور تھانیدار گرفتار
سی سی پی او لاہور نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا،
تھانہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین نے طمع نفسانی کی خاطر غلط تفتیش کی،
انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر صادق نے دوران انکوائری شواہد مسخ کئے،
انکوائری میں قصور وار ٹھہرنے پر اے ایس آئی صادق کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا،
لاہور، تھانیدار کیخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج، حوالات میں بند کر دیا گیا
ناقص تفتیش کی وجہ سے سائلین کو انصاف نہیں ملتا، سی سی پی او لاہور
میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کیخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی ہے، محمد عمر شیخ
پولیس افسران بغیر کسی اثرو رسوخ اور نیک نیتی سے اپنا کام جاری رکھیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں