صدر سرکل پولیس کی بڑی کاروائی، فحاشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ

صدر سرکل پولیس کی بڑی کاروائی، فحاشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، رنگ رلیاں مناتے ہوئے چھ خواتین اور تیرہ نوجوان گرفتار،
ترجمان پولیس ملک خرم شہزاد نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ دوبرجی آرایئاں میں فحاشی کا اڈہ چل رہا ہے
جس پر ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل عمران عباس چدھڑ اور ایس ایچ او صدر ولایت حسین کی زیرنگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے دوبری آرایئاں کے علاقہ میں قحبہ خانہ پر چھاپہ مارا تو وہاں مختلف کمروں رنگ رلیاں مناتے ہوئے 6 خواتین اور تیرہ مردوں کو گرفتار کیا گیا، ترجمان پولیس کے مطابق نایئکہ سونیا نے گھر کرایہ پر لے رکھا تھا اور وہاں فحاشی کا اڈہ قائم کر رکھا تھا اور لاہور سمیت سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو حرام کاری کے لئے لایا جاتا تھا،پولیس کی کاروائی کے بعد اہل علاقہ نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور فحاشی کے اڈہ کے خاتمے پر سیالکوٹ پولیس کو سراہا۔/….

اپنا تبصرہ بھیجیں