ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ملک طارق محمود کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز

پیرمحل (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ملک طارق محمود کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز تفصیل کے مطابق ملک طارق محمود ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن پیرمحل ہمراہ محمد عمیر شہزاد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، چوہدری محمد اسلم ہیڈماسٹر، اساتذہ محمد سلیمان انور، حفیظ الرحمن،مہر عبدالرزاق،ملک عبدالعزیز، گورنمنٹ پرائمری سکول مندربلاک میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ملک طارق محمود ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن پیرمحل نے کہا ہمیں یوم پاکستان کے موقع پر اپنے اپنے حصہ کا ایک پودا لگاکر قومی شجر کاری مہم میں اپنا کردارکرنا ہوگا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، سی ای اوایجوکیشن کے حکم پر تحصیل بھر کے سکولوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے کلین اینڈ مہم کے تحت ٹارگٹ سے زائد پودے لگاکر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں