تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیومہم 15اگست سے شروع ہوگی

پیرمحل(نامہ نگار)تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیومہم 15اگست سے شروع ہوگی تفصیل کے مطابق ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ہمرا ہ ڈاکٹر محمد شان ڈسٹرکٹ سرویلنس کوآرڈینٹر آرایچ سی ہسپتال سندھلیانوالی میں یو سی ایم او، ام فروہ اور ایریا انچارج کی زیرنگرانی کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے تحصیل پیرمحل میں تین روزہ پولیو مہم 15اگست سے 18 اگست تک بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کی ٹریننگ دی اس سلسلے میں بنیادی مرکز و صحت پر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاڈاکٹر محمد شان ڈسٹرکٹ سرویلنس کوارڈینیٹر نے تمام مرکز و صحت چیک کیے اور بریفنگ د ی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے پولیو کے بارے میں لیکچر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں