ایس ایچ تھانہ صدرپیرمحل مہر ممتاز کی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ، سیدنا امام حسین ؓ نے انسانیت

پیرمحل(نامہ نگار) ایس ایچ تھانہ صدرپیرمحل مہر ممتاز کی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ، سیدنا امام حسین ؓ نے انسانیت اور اسلام کی بقاء کیلئے قربانی دی محرم الحرم میں امن بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے یوم عاشور کے اختتام تک امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، خوشگوار فضاکے قیام، اتحاد و یگانگت کے جذبہ کے فروغ اور فرقہ وارانہ عصبیت کے خاتمہ اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تحصیل وضلعی انتظامیہ سے بھرپور کردار اداکریں محرم الحرم میں امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں مشکوک افراد کی سیکورٹی اداروں کو بروقت آگاہی کریں تاکہ تخریب کار عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں امن اجلاس میں میاں طارق مرکزی صدرا نجمن تاجران، محمد علی گورو، عابد حسین جعفری، مفتی عابد فرید، ابوتراب، حاجی محمد شریف چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے شرکت کی امن کمیٹی نے اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا

اپنا تبصرہ بھیجیں