اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سلمان ظفر دھوتڑنے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اپر کالونی میں کلین گرین مہم کے سلسلہ تقریب میں خطاب کیا

پیرمحل کلین گرین مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اپر کالونی میں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سلمان ظفر دھوتڑکی زیر صدارت تقریب،نسرین اختر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ پودے لگاکر مہم کا آغاز کردیا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سلمان ظفر دھوتڑنے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اپر کالونی میں کلین گرین مہم کے سلسلہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پودے لگانے کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے گا جس کے لیے محکمہ زراعت، میونسپل کمیٹی، محکمہ ایجوکیشن سمیت نجی وسماجی تنظیمیں حصہ لیں گی نسرین اختر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنے کہا تحصیل بھر کی تمام اے ای اوز ہر سکول میں جا کراپنی نگرانی میں پودے لگائیں گی جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر ہمراہ نسرین اختر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکے سکول میں پودے لگاکر کلین گرین مہم کا آغاز کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں