اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر دھوتڑ کا رورل ہیلتھ سنٹر سندھلیانوالی کا دورہ،ڈاکٹر وہسپتال عملہ کی حاضری ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کو چیک کی

پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر دھوتڑ کا رورل ہیلتھ سنٹر سندھلیانوالی کا دورہ،ڈاکٹر وہسپتال عملہ کی حاضری ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کو چیک کیا تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر دھوتڑ نے رورل ہیلتھ سنٹر سندھلیانوالی کا دورہ کرکے ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز وہسپتال عملہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے وارڈ اور ادویات کے سٹاک اور ہسپتال میں صفائی کی صورت حال سمیت ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کو چیک کیا مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور لواحقین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور اپنے فرائض تندہی سے انجام دینے کی ہدایات دی کسی قسم کی کوتاہی غفلت پر سخت کاروائی کا عندیہ دیااس موقع پر ان کے ہمراہ خالق داد نائب تحصیلدار بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں